ابنا: الانبار ميں ايک سيکورٹي اہلکار نے بتايا ہے کہ عراقي فضائيہ کے ہيلي کاپٹروں نے " راوہ ' کے علاقے ميں داعش کے ايک سرغنہ ' خالد ابراہيم السعودي " کو اس کے دس ديگر ساتھيوں سميت موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔ دريں اثنا رمادي کے شمالي علاقے ' البو فراج" ميں عراقي ہيلي کاپٹروں نے ايک بروقت کاروائي کرکے داعش کے دو غير ملکي کمانڈروں حامد شاکر السبع اور حسين قدري سميت دس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے ۔ مارے جانے والے سبھي دہشت غير ملکي بتائے جاتے ہيں۔
ادھر عراقي فوج کے ترجمان قاسم عطا نے بتايا ہے کہ الانبار ميں فوج اور عوامي رضا کاروں کے ايک مشترکہ آپريشن ميں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے اناسي دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں ۔ اس حملے داعش کے زيراستعمال چھے گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں ۔ عراقي فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے داعش کے خلاف برسر پيکار مقامي قبائل کي بھي قدر داني کي جنہوں نے الرويعہ کے علاقے ميں ايک کاروائي کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے۔ دريں اثنا فلوجہ کے علاقے ميں ايک ہوائي حملے ميں داعش کے ٹھکانوں پر بماري ميں تينتاليس دہشت گرد مارے گئے ہيں جبکہ اسلحے سے ليس ان کي متعدد گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں۔
ادھر الغد پريس نے رپورٹ دي ہے کہ عراقي فوج کے جنگي طياروں نے موصل سٹي ميں ايک کاروائي کرکے داعش گروہ کے ايک انتہاہي خطرناک دہشت گرد " عبدالعزيز مصطفي الميتوتي کوا س کے کئي ساتھيوں کے ساتھ ہلاک کرديا ہے۔ عراق کے سيکورٹي ذرائع نے بيجي آئيل ريفائنري کے قريب داعش کے پندرہ دہشت گردوں کي ہلاکت تصديق کرتے ہوئے بتايا ہے کہ فوجي اہلکاروں اور عوامي رضا کاروں نے تکريت ميں داعش کے ايک مرکز کو تباہ کرديا ہے کہ جس نتيجے ميں کم از کم بيس مسلح دہشت گرد مارے گئے ہيں۔
.......
/169